ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ معین علی ریزرو کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہ بناسکے۔انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ 9 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

13 رکنی اسکواڈ میں بین اسٹوکس (کپتان)، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، زیک کراؤلی، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سبلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں جیسم بریسے، سیم کرن، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لیچ، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن، اولی رابنسن اور اولی اسٹون شامل ہیں۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor