عمر اکمل کی اپیل پر سماعت 13جولائی کو ہو گی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر بطورآزاد ایڈجیوڈیکٹر 13 جولائی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب آزادایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔

error: Content is protected !!