ایوب اسٹیڈیم میں قائم فٹنس جم کا افتتاح 25 اپریل کو کیا جائے گا ; جاوید انورشاہوانی

ایوب اسٹیڈیم میں قائم فٹنس جم کا افتتاح 25 اپریل کو کیا جائے گا۔ جاوید انورشاہوانی

اسکول کے بچے بچیوں کے لیے چھٹی کے دن کوچز کے زیر اہتمام کیمپس لگائے جائیں گے۔ سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان

کوئٹہ (اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)

سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی کی زیر صدارت محکمہ کھیل کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو دیگر افسران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی جس میں محکمے کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں ترقیاتی اسکیمات، ایوب اسٹیڈیم کی سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانے، ملازمین کو درپیش مسائل ان کی محکمانہ ترقی، لواحقین کی بھرتیاں، گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ سمیت کئی امور زیر غور آئے۔

اجلاس میں سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاوانی نے کہا کہ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں موجود فٹنس جم کا افتتاح 25 اپریل بروز جمعرات کیا جائے گا۔

جس میں مرد و خواتین کے لیے مختلف اوقات میں تربیت یافتہ مرد و خاتون تربیت دینے کے لیے موجود ہوں گے۔ جس میں انے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کہ مرد و خواتین کوچز کے تعاون سے اس اسکول کے بچے بچیوں کو چھٹی کے دن مختلف کھیلوں کی آگاہی اور کھیلوں کی تربیت دی جائے گی۔جو کہ ہفتہ واری ہوگی۔

لواحقین کوٹے کے حوالے سے سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان نے ہدایات کی کہ ان کی کاغذی کاروائی جلد پوری کی جائے تاکہ بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا سکے۔

ملازمین کی محکمانہ ترقی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر ملازم کو اس کا حق ملنا چاہیے اور اس پر جلد کام مکمل کیا جائے۔ ایوب سپورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی کا کہنا تھا

کہ سیکیورٹی نظام کو بہتر بنایا جائے مین گیٹ پر وردیوں میں ملبوس سیکیورٹی گارڈ اور چوکیدار تعینات کیے جائیں۔ جو کہ اندر آنے جانے والوں کی جانچ پڑتال کر یں۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ محکمے کی ترقی اور اس کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان میں کھیل اور کھلاڑی کو ترقی ملے اور اس کے نتائج مزید بہتر طریقے سے سامنے ا سکیں۔

error: Content is protected !!