شعیب ملک کی انگلینڈ میں قومی سکواڈ جوائن کرنے میں مزید تاخیر

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہو گئی ہے کیوں کہ بھارت نے 31 جولائی تک غیر ملکی پروازوں کی آمد پر پابندی لگادی ہے۔

شعیب ملک جنہوں نے اپنے بیٹے اذان اور اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ وقت گزرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مہلت طلب کی تھی تاحال دبئی میں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹا اذان بھارت میں ہیں بین الاقوامی پروازوں پر اکتیس جولائی تک پابندی کے باعث ثانیہ اور اذان دبئی نہیں پہنچ سکے جس وجہ سے شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

error: Content is protected !!