رواں مالی سال میں 42سکیمیں مکمل کرینگے، 24تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے، رائے تیمور خان بھٹی

وزیراعظم کے وژن کے مطابق گراؤنڈز آباد کر رہے ہیں،لاہور، میانوالی، ڈی جی خان، جھنگ اور فیصل آباد میں کھیلوں کے منصوبوں کا افتتاح جلدکیا جائے گا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں جاری سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب رواں مالی سال میں 42 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرے گا،پنجاب کی 24 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے،جلد ہی لاہور، میانوالی، ڈی جی خان، جھنگ اور فیصل آباد میں کھیلوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا، انہوں نے سپورٹس کی ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن/پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید چوہان، پی ایم یو کے افسران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ناصر ملک نے شرکت کی، افسران نے سپورٹس کے جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کو تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں بتایا کہ گیا پنجاب میں اس وقت 42سکیموں کا کام ستر فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے

ان میں سے متعدد ستمبر تک مکمل طور پر تیار کرلی جائیں گی، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں کھیلوں کے گراؤنڈز آباد کرنے پر کام جاری ہے

رواں برس سافٹ سپورٹس کے تحت پنجاب کے دیہات میں کھیلوں کے گراؤنڈ کا کام شروع کیا جائے گا،حکومتی احکامات کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کو جلد شروع کیا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے ہدایت کی کہ زیر تکمیل منصوبوں کو سپورٹس لیجنڈز کے نام سے منسوب کیا جائے

قومی ہیروز کی خدمات اعتراف کرتے ہوئے تمام منصوبوں میں وال آف فیم بنائی جائے گی،سپورٹس بورڈ پنجاب صوبے میں کھیلوں کی ترویج کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے،جلد ہی لاہور، میانوالی، ڈی جی خان، جھنگ اور فیصل آباد میں کھیلوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا

سپورٹس بورڈ پنجاب رواں مالیاتی برس میں 42 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرے گا،پنجاب کی 24 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو تعمیر کررہا ہے،ترقیاتی منصوبوں کو 9 ڈویژنز میں نارتھ، سینٹر اور ساؤتھ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ،جاری منصوبوں میں کرکٹ، ہاکی، اتھلیٹکس، کبڈی اور دیگر کھیلوں کے گراؤنڈز شامل ہیں۔

error: Content is protected !!