معروف ریسلر انڈرٹیکر نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈبلیو ڈبلیو ای سے منسلک ریسلرز آئے روز شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے ایسے کام کرتے رہتے ہیں جو سب کیلئے حیران کن ہوتے ہیں ایسا کام دنیا بھر میں ’انڈر ٹیکر‘ کے نام سے مقبول ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ  ریسٹلر  مارک کیلوے نے کیا ہے

انہوں نے  ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔حال ہی میں انڈر ٹیکر نے اپنا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا ہے  جس پر بغیر کچھ پوسٹ کیے 60 ہزار سے زائد فالوورز بھی ہو چکے ہیں۔یوں تو انڈر ٹیکرز کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دور تھے لیکن انہوں نے اچانک ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

انڈر  ٹیکر نے دو سال قبل ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا جب کہ ایک سال قبل انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ بنایا تھا۔

error: Content is protected !!