بولٹ اور ہیلز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں میں اچھی کارکاردگی دکھانے والے 35سے زائدبین الاقوامی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑی متحدہ عرب امارات کی پروفیشنل انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل ہوں گے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں 84بین الاقوامی اور 24 متحدہ عرب امارات میں مقیم کھلاڑی شامل ہیں 35سے زائد کھلاڑی حال میںکھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شامل ہوئے تفصیلا ت کے مطابق ایلکس ہیلز جنہوں نے آئی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سینتالیس گیندوں پر چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بہترین کھلاڑی رہے وہ ڈیزرٹ وائیپرز کی جرسی پہنیں گے ہیلز کے ساتھ معین علی ، ڈیوڈ مالان اور کرس ووکس شارجہ وائیرز جبکہ کرس جارڈن گلف جائنٹس کا حصہ ہوں گے مزید براں نیوزی لینڈ کے پریمیئر اسپیڈسٹر ٹرینٹ بولٹ آئی ایل ٹی ٹونٹی میں ایم آئی امارات کی جرسی پہنیں گے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی ، نوین الحق اور رحمان اللہ گرباز بھی شارجہ واریئرز کے لئے کھیلتے دکھائیں دیں گے ان کے علاوہ فضل حق فاروقی اور نجیب اللہ زدران ایم آئی ایمرٹس جبکہ مجیب الرحمان اور حضرت اللہ زازئی دبئی کیپیٹل کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

نیدر لینڈ کے آل راونڈر باس ڈی لیڈے ایم آئی ایمرٹس ، فریڈرک کلاسن دبئی کیپیٹلز اور برینڈن گلوور ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی ٹیموں کا حصہ ہوں گے
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے پہلے ایڈیشن میں کیریبین کے کئی کھلاڑی جن مین عقیل حسین اور رائمن ریفر ابوظبی نائٹ رائیڈرز جبکہ روومن ایون دبئی کیپیٹلز ، پاول شیلڈن شارجہ وارئیرز ، لیوس کوٹریل ڈیزرٹ وائپرز اور نیکولس پوران ایم آئی ایمرٹس کا حصہ ہوں گے
سری لنکا کے دشمنتھا چمیرا ، لنکن کپتان داسن شاناکا اور بھانوکا راجا پاکسے دبئی کیپیٹلز ، وانندو ہسرنگا ڈیزرٹ وائیپرز اور چاتھ اسالنکا ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کھیلیں گے

زمبابوے کے کھلاڑی بلیسنگ مزاربانی اور سکند ررضا دبئی کیپیٹلز جبکہ نمیبیا کے کھلاڑی جوناتھن اسمتھ شارجہ وارئیرز ، روبن ٹرمپلمین ڈیزرٹ وائیپرز اور ڈیوڈ ویز گلف جائنٹس کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ان کے علاوہ آئرش آل راونڈر پال سٹرلنگ ابوظبی نائٹ رائیڈرز جارج منسی دبئی کیپیٹلز اور بریڈ وہیل ایم آئی ایمرٹس کی ٹیموں میں شامل ہوں گے

کھلاڑیوں کے شمولیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی شمولیت سے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا معیار بلند ہوا ہے اور مجھے یقین ہے جب یہ کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کھیلیں گے تو شائقین کرکٹ بہترین کھیل سے محظوظ ہوں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگ انتظامیہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز ٹورنمنٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ افتتاحی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز جنوری 2023میں ہوگا جسے آئی سی سی کی طرف سے کثیرسالہ منظوری حاصل ہے اور یہ لیگ چونتیس میچوں پر مشتمل ہو گی جو دبئی، ابوظبی اور شارجہ میںکھیلے جائیں گے

error: Content is protected !!