صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی سے بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات

سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی، کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا، شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی سے بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی نے ہفتہ کے روز پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ملاقات کی،اس موقع پر وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی اور شاہد آفریدی نے کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا

صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کے لئے شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، عیدالضحی کی تعطیلات کے بعد اہم اعلان کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں،ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،شاہد آفریدی نوجوانوں کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں

رواں مالی سال میں پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کیا جارہا ہے،گرین سپورٹس پراجیکٹ کے تحت دیہاتوں کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں گے

بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی، کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا

سپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمینٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا۔

تعارف: newseditor