جے سوریا ملک کے حالات سے پریشان

سابق کپتان سری لنکا کرکٹ ٹیم سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی جمہوریت کے حصول کے لئے سری لنکن عوام کی مدد کرے۔جے سوریا نے کہا کہ حکومت اور سیاستدان قومی بحران کا حل نکالیں، جو عوام کے لئے قابل قبول ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک رک چکا ہے، غیر معمولی صورتحال میں نجی طبی سہولیات معطل ہیں،اگر عوام نے پارلیمنٹری سسٹم پر اعتماد کھو دیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔

error: Content is protected !!