گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا مگر لیوس ہملٹن نے برٹش گراں پری ریس جیت لی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے فارمولا ون برٹش گراں پری جیت لی۔ سلوراسٹون سرکٹ پر آخری لیپ میں ٹائر برسٹ ہونے کے باوجود ہملٹن نے کامیابی سمیٹی۔ میکس ورسٹاپین دوسرے نمبر پر رہے۔

اتوار کو ہونیوالی برٹش گراں پری میں باون لیپس کے دوران کافی اتار چڑھاؤ دکھائی دیئے۔آخری لیپ میں فاتح ہملٹن کا ٹائر بھی جواب دے گیا تھا تام ان کی برتری اتنی واضح تھی کہ وہ اس کو برقرار رکھتے ہوئے ریس مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے اور چیمپئن شپ ٹیبل پر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیا۔

تاہم ہملٹن کے مرسیڈیز ٹیم میٹ والٹیری بوٹاس پچاسویں لیپ میں پنکچر کی وجہ سے گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے۔برٹش گراں پری میں میکس ورسٹا پین دوسری جبکہ فیراری کے چارلس لیسریک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: newseditor