کشمیر پریمیر لیگ دفاعی چیمین راولاکوٹ نے میگا ایونٹ سے قبل رنگ جمادیا

کشمیر پریمیر لیگ سیزن ٹو سے پہلے دفاعی چیمین راولاراولاکوٹ ہاکس نے رنگ جمادیا ۔دفاعی چیمپین راولا کوٹ ہاکس کا راولاکوٹ کے بعد اسلام آباد میں ٹرافی ٹور، راولاکوٹ ہاکس کی ٹرافی کے ساتھ اسلام آباد کے سینٹورس مال آمد ہوئی تو شہریوں کی بڑی تعداد کا ٹیم راولاکوٹ ہاکس کا خیر مقدم کیا


چیرمین راولاکوٹ ہاکس جان ولی شاہین,ہیڈکوچ ارشد خان اور کپتان احمد شہزاد نے فینز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فینز نے ٹرافی اور ہاکس کے اسٹار کرکٹرز احمد شہزاد، محمد عامر، حسین طلعت، زمان خان اور ٹیم راولاکوٹ کے ساتھ تصاویر بنوائی ۔


اس سے قبل ٹیم راولاکوٹ ہاکس نے تین گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ,ہیڈکوچ ارشد خان نے کہا کشمیر پریمیر لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے پرجوش ہیں اور پہلے سیزن کی طرح ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے

error: Content is protected !!