انٹر نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستان کی سنزیل صفدر نے سلور میڈل جیت لی

چھٹی سی ایم ایس برنڈ جونیئر سکواش اوپن چیمپئن شپ2022 میں پاکستان کی سنزیل صفدر نے سلور میڈل جیت لی،ملائشیا میں منعقدہ چیمپئن شپ کے انڈر 19 کیٹگری کے مقابلوں میں پاکستان کی سنزیل صفدر نے ناقابل شکست مقابلوں کے بعد فائنل میں انڈیا کے نیہہ ہنشیکہ کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں منعقدہ چھٹی سی ایم ایس برنڈ جونیئر سکواش کے انڈر 19 کیٹگری کے مقابلوں میں بنوں سے تعلق رکھنے والی تنزیل صفدر نے سلور میڈل اپنے نام کرلی

 

چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں تنزیل صفدر ناقابل شکست رہی اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ سیمی فائنل میں انوشکا کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا تاہم فائنل میچ ہار کر سلور میڈل اپنے نام کرلی،واضح رہے بنوں سے تعلق رکھنے والی تنزیل صفدر سٹی سکول پشاور سے انڈر 13 اور انڈر 19 کیٹگری کے مقابلوں میں بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الا قوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کرلی۔

error: Content is protected !!