پاکستان سپر لیگ سیزن 9 ; ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کےلیے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن ون سے پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کےلیے زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں اور پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کےلیے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔

 

 

error: Content is protected !!