ساؤتھمپٹن میں قومی کرکٹرز کی ٹریننگ شروع

ساؤتھمپٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)ایجیز باؤل میں کل سے شروع ہونے والے انگلینڈ بمقابلہ پاکستان دوسرے ٹیسٹ پر بارش کے خدشات منڈلا رہے ہیں تاہم گرین شرٹس نے ساؤتھمپٹن میں ٹریننگ شروع کردی ہے اور گزشتہ روز قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل پہلے سیشن میں خصوصی لیکچر بھی دیا۔

پاکستانی بیٹسمینوں اور باؤلرز نے نیٹ سیشن کے دوران اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور شان مسعود،بابراعظم اور محمد عباس پر خاص توجہ رکھی گئی۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پانچوں دن وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور کھیل میں متعدد بار موسم کی دخل اندازی ہو سکتی ہے جس کا میچ پر بہت زیادہ اثر پڑنے کا امکان ہے ۔

موسم کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیریز میں کم بیک کی منتظر قومی ٹیم انتظامیہ نے سوچ بچار شروع کردی ہے اور کوچز گرین شرٹس پلیئرز کو خصوصی لیکچرز کے دوران ہر ممکن صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی تراکیب سے آگاہ کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!