جشن آزادی، شاہد آفریدی نے گھر کی چھت پر کن کن ممالک کے پرچم لہرا دیئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے گھر کو چار جھنڈوں کے ساتھ منفرد انداز سے سجایا۔شاہد آفریدی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے اپنی گھر کی چھت پر پاکستان سمیت ترکی، فلسطین اور آزاد کشمیر کا جھنڈا لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوبصورت زمین والا قابل رشک کشمیر ، فلسطین اور ترکی گھر سے دور جیسے گھر لگتے ہیں۔آفریدی یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھر پر پاکستان کے ساتھ ان تینوں جھنڈوں کو لگا کر کشمیریوں، ترک قوم اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CD1SJAploh3/?utm_source=ig_web_copy_link

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 74 واں یوم آزادی کا جشن ہر پاکستانی ملی جوش و جذبے سے منا رہا ہے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے۔

تعارف: newseditor