سندھ بیس بال ایسوسی ایشن و حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے حیدرآباد ڈویژن میں شجر کاری مہم کا آغاز

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن و حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے حیدرآباد ڈویژن میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ پاکستان محمد قمر خان تھے جنہوں نے پہلا پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرویز احمد شیخ، حیدرآباد اولمپک اسپورٹس  کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، حیدرآباد فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمیز راجہ، حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے خازن سید عدنان، حیدرآباد والی بال ایسوسی ایشن کے خازن عمران خان، ٹگ آف وار کے سید فاہم علی اور بیس بال، ٹگ آف وار، والی بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قمرخان نے کہا کہ اسپورٹسمین معاشرے میں ہر طرح کی سماجی و فلاحی خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیئے انہیں شجرکاری جیسے قومی و انسانی ضرورت کے پیش نظر اس مہم  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔

مجھے حیدرآباد آکر اس مہم میں حصہ لینے پر بیحد خوشی ہے اور میں اس ضمن میں پروگرام آرگنائزر انچارج سیکریٹری حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن محی الدین شیخ اور اولمپک کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پرویز احمد شیخ نے اس مہم کو کارگر بنانے میں تعاون کرنے پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان،اسپورٹس فار لائف کے سی ای او شہزاد قاضی، پی ڈپی پی فائونڈیشن پاکستان کے صدر احمد نواز، حیدرآباد سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اسلم خان دیسوالی، چیئرمین حیدرآباد اولمپک کمیٹی حمید شاہ کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین خرم رفیع صدیقی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 

error: Content is protected !!