آزادی کپ بیڈمنٹن محمد شاکر نے اپنے نام کرلیا

ایبٹ آباد ( سپورٹس رپورٹر) آزادی کپ بیڈمنٹن محمد شاکر نے اپنے نام کرلیا مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن اور طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے اور سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام آزادی کپ بیڈمنٹن کے فائنل میں دفاعی چمپئن محمد شاکر نے اپنے حریف امین الحق جدون کو ایک سلچسپ مقابلے کے بعد اکیس انیس ،اٹھارہ اکیس اکیس سولہ سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر کے ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

جبکہ مینز ڈبلز میں محمد شاکر اور عمرکیانی نے اپنی حریف جوڑی امین الحق جدون اور فیضان کو اکیس سترہ اٹھارہ اکیس اور اکیس انیس سے شکست دیکر ڈبلز ٹائیٹل اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن ،سابق ڈی سپورٹس طارق محمود ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا اور ڈی ایس او وسیم فضل اعوان نے انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

آر پی او قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ کھیل موجودہ دور میں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور کسی بھی صحت مند جسم اوردماغ کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کھیل جیسی مثبت سرگرمی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے ہرممکن مدد کی جائے گی

اور تعاون کیا جائے گا اس موقع پر طارق محمود نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہےاور کھلاڑیوں کو تقویت مل رہی ہے اس موقع پر ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا اور ڈی ایس او وسیم فضل اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

error: Content is protected !!