یوم آزادی ہاکی فیسٹیول پر لاہور میں ہاکی میچز کھیلے گئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ہیرو ہاکی کلب اورمحمدن ہاکی کلب نے جوہر ٹاؤن اسٹیڈیم میں یوم آزادی ہاکی میلے کا مشترکہ اہتمام کیا۔قائداعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو ایک گول سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ انٹرنیشنل کھلاڑی ابوبکر محمود نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ عبدالحنان شاہد ، سلمان رزاق مرتضیٰ یعقوب ، صغیر احمد نے میچ کے دوران بیترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں سے داد سمیٹی۔ گول کیپر عدنان قریشی مین آف دی میچ قرار پائے ، عمران اظہر نے میچ کا بہترین دفاعی اکھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیاجبکہ عبدالحنان شاہد میچ کا بہترین فارورڈ اور سلمان بٹ کو بہترین مڈفیلڈر قرار دیا گیا۔

اس ایونٹ میں انٹرنیشنل پلیئر اظفر یعقوب ، ابوبکر محمود ، نوید احمد ، مرتضیٰ یعقوب ، عبدالحنان ، سلم مین رزاق ، سکندر مصطفی ، عدیل لطیف وقار یونس نے شرکت کی۔سابق کپتان و سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اختر رسول چودھری ، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، مسٹر قاسم اعظم سی ای او ننگبو گرین لائٹ، میجررجاوید ارشدمنج ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف اور رائےعثمان اکبر کھرل ایسوسی ایٹ سکریٹری پنجاب اس شاندار ایونٹ کے مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں اور عہدیداروں میں انعامات تقسیم کئے۔

ورلڈ کپ ہاکی امپائر رشاد محمود بٹ انٹرنیشنل ، ایوب چودھری ، عبد المجید بھٹی داخلی امپائر دلاور حسین ، ذوالفقار شاہ ، رانا لیاقت ، منیجر واپڈا ٹیم مرزا وحید ، انٹرنیشنل امجد روبی ، منظور خالق سندھو ڈی ایس پی ، سیر الرحمن ڈی ایس پی ، محمد شاہد عامر شیخ ، عابد ضیا ، تنویر قریشی ، جنید چٹھہ ، ​​خالد قریشی انٹرنیشنل موجود تھے۔

امپائرز بنیش حیات اور یاسر خورشید نے میچ سپروائز کیا ٹیکنیکل آفیشلز میں شفیق بھٹی میاں عبید الرحمٰن ، حبیب اظہر رمیز چشتی رمیز تنویر اور مدثر نذیر نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن ونگ کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں دونمائشی ویمنزہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا۔ پہلا میچ سپورٹس بورڈ پنجاب الیون بمقابلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن الیوان کے درمیان کھلا گیا۔ جوکہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پی ایچ ایف ویمن الیون کی جانب سے حینا پرویز جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب الیون کی جانب سے ہمرا لطیف نے گول کیے۔ اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن کی جنرل مینیجر میڈم تنزیلہ عامر چیمہ اور ایسویس ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی اسوسی ایشن رائے عثمان اکبر کھرل تھے۔


دوسرا میچ فاطمہ جناح الیون بمقابلہ رعنا لیاقت الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔ رعنا لیاقت الیون کی جانب سے صبا ریاض جبکہ فاطمہ جناح الیون کی جانب سے آرزو منصور نے ایک ایک گول کیا۔


جس میں مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب ہاکی اسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی تھے۔

error: Content is protected !!