سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام آن لائن ورکشاپ آج ہوگی،عدنان ارشد اولکھ اس ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام ’’پاکستان میں کھیلوں کے زوال‘‘ کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ(آج)19اگست بروز بدھ کو منعقد ہو گٓی،ترجمان کے مطابق سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اس ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے

ورکشاپ کی میزبانی ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ سیف الرحمن کریں گے،پنجاب کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل افسران اور کوچز بھی ورکشاپ میں شریک ہوں گے، ورکشاپ میں ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

error: Content is protected !!