پی سی بی نے 15روز میں جواب نہ دیاتو دوسرے آپشنز پر غور کرونگا،سلیم ملک

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب جمع کر انے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں پی سی بی نے جواب نہ دیا تو دوسرے آپشنز پر عمل کروں گا، تمام دستاویزات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔واضح رہے کہ سلیم ملک آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب جمع کروانے ایک بار پھر پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تھے۔

انہیں بارہ منٹ کے انتظار کے بعد اندر جانے کی اجازت ملی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، دو سو صفحات پر مشتمل نوٹس کا میں کیا جواب دوں۔سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے،راشد لطیف اصل قصور وار ہے ، جس نے اپنی کپتانی کیلئے پوری ٹیم کو قربان کیا، انہوں نے ذاتی مفاد کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں انہیں بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتا تھا۔ راشد لطیف عطا الرحمان کے سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے۔

error: Content is protected !!