کورونا وائرس،جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ آنے سے انکار

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا ہے۔افریقی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے سبب موجودہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹیم انگلینڈ نہیں جاسکے گی۔اس حوالے سے میزبان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں نے اگلے ماہ سیریز کھیلنا تھی۔ جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کا کورونا وائرس کی نذر ہونے والا یہ تیسرا دورہ ہے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔ڈائریکٹر گریم سمتھ کے مطابق فیصلہ مشکل ضرور تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔اس لیے یہ سیریز نہ کھیلنے کا اعلان کرنا پڑرہا ہے ۔

تعارف: newseditor