یوم شہدائے پولیس، ملک سعد ٹرسٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گالا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے زیرنگرانی کوہاٹ میں یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس کا افتتاح ایس پی انوسٹی گیشن سید عنایت علی شاہ نے کیا۔ گالا میں باکسنگ، ووشو،جوڈو اور کراٹے کے مقابلے کرائے گئے مقابلوں کا انعقاد کوہاٹ کے سپورٹس کوآرڈی نیٹر فقیر محمد اعوان اور پولیس کے تعاون سے کیا گیا۔ ووشو مقابلے کوہاٹ اور اورکزئی کے درمیان کھیلے گئے مجاہد اور جمال آفریدی کی ٹیموں نے دونوں اضلاع کی نمائندگی کی

کوہاٹ نے مقابلہ جیتا۔ جوڈو مقابلے ملک سفیر خان اور عثمان شاہ کی ٹیموں، باکسنگ کے مقابلے محمد دین آفریدی اور نثار خان کی ٹیموں جبکہ کراٹے مقابلے شین کلب کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہاٹ کے ذیشان خان، چیئرمین پی زیڈ ایم ظہیر محمد صافی، حماد خان، خالد خان اور امان اللہ خان بھی موجود تھے۔ سید عنایت اللہ شاہ مقابلے کے انعقاد پر ملک سعد ٹرسٹ اور شرکت پرکھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

error: Content is protected !!