زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیمز زیر غور

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز میچز بائیو سیکیور ماحول کی وجہ سے ایک ہی وینیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‏ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے لاہور اور راولپنڈی کے وینیوز زیر غور ہیں۔

‏ بائیو سیکور ماحول کی وجہ سے ایک ہی وینیوپر میچز کھیلے جائیں گے، مختصر دورانیے کی سیریز لاہور میں ہونے امکانات زیادہ ہیں۔‏پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی ماندہ میچز بھی لاہور میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، پی ایس ایل کے میچز لاہور ہونے کی وجہ سے سیریز بھی لاہور میں ہونے کے امکانات ہیں۔

‏ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے مختصر سیریز کے لیے اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آنا ہے۔‏دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز شیدول ہیں، پاکستان اور زمبابوے کے بورڈز سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

تعارف: newseditor