ڈینگ لیرن نے 17 ویں عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا .

 

 قازقستان میں ہونیوالے شطرنج 2023 کے عالمی مقابلے میں چینی شہری ڈنگ لیرن نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو شکست دے دی۔

 

روسی نژاد ایان نیپو منیاچی کیخلاف کانٹے دار میچ کے بعد ڈینگ لیرن نے 17 ویں عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا، 30 سالہ ڈینگ نے تیز رفتار شطرنج کا پلے آف 1.5 پوائنٹس کے مقابلے میں 2.5 پوائنٹس سے جیتا۔

 

مقابلے کے آخری مراحل میں گیم کے فارمیٹ کو مختصر کیا گیا تھا جس میں نیپومنیاچی سے کچھ غلطیاں ہوگئیں جس کا ڈینگ لیرن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔

 

ڈینگ لیرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک انتہائی جذباتی لمحہ تھا اور اس وقت میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہا تھا۔

 

خیال رہے کہ ڈینگ کی فتح کے ساتھ ہی چین نے مرد اور خواتین کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیے ہیں۔

 

error: Content is protected !!