لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)بابراعظم کو انگلینڈ میں سمرسٹ کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت مل گئی ۔قومی ٹی ٹونٹی کپتان انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو سمرسٹ کاؤنٹی کو جوائن کرلیں گے، گزشتہ برس بھی بابراعظم سمرسٹ کی جانب سے 578 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے تھے
وہ اس مرتبہ 7 گروپ میچز کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں رسائی پانے کی صورت میں 4 اکتوبر تک سمرسٹ کا حصہ رہیں گے۔سمرسیٹ کاونٹی نے امید ظاہرکی ہے کہ بابر اعظم گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی بہترین پرفارمنس دے کر ٹیم کی کامیابیوں میں کردار اد ا کریں گے۔