پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان تین سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئےاس گیم چینجر معاہدے سے پی سی بی کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہےسال 2023 تک جاری رہنے والے معاہدے کی پہلی اسائنمنٹ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ہوگی تیس ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی پراڈکشن پی سی بی اور براڈکاسٹنگ پی ٹی وی کرے گااس معاہد ے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر پی ٹی وی اور آئی میڈیا کیمونیکشن سروسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ ڈیل ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تین سالہ معاہدے سے پاکستان کی کرکٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پی سی بی آئندہ تین سال میں قومی مینز اور ویمنز کرکٹ کے فروغ پر 15 بلین روپے خرچ کرے گا، یہ رقم ہائی پرفارمنس سنٹرز میں سابق کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی خرچ ہوگی،تین سالہ براڈکاسٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اہم کردار رہااحسان مانی گزشتہ 4 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے
احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی اور پی سی بی کو منافع بخش براڈکاسٹ ڈیل کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اس معاہدے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی براڈکاسٹرز پر انحصار ختم ہوجائے گا گزشتہ تین سالہ براڈکاسٹ ڈیل سے پی سی بی کو 60 ملین امریکی ڈالر کی آمدن ہوئی تھی