ہرارے (سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوے کر کٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کے لئے قومی دستے کے انتخاب کے لئے25کھلاڑیوں کے اعلان کے بعد پاکستان ایک بار پھر عالمی مقابلے کی میزبانی کیلئے تیار نظر آرہا ہے، زمبابوے کرکٹ کے چیئر مین تایوانگوا مکوہلانی نے ہم دورہ پاکستان کے لئے تیار ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کر کٹ تعلقات میں مظبوطی پیدا ہوگی،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پاکستان کے دورے میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا
زمبابوے کر کٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ان کا تر بیتی کیمپ منگل سے شروع ہوگا، ٹیم اگلے ماہ کی 20 تاریخ کو پاکستان پہنچے گی .ٹیم ملتان اور راولپنڈی میں میچز کھیلے گی.ملتان 12 سال بعد پہلی بار بین الاقوامی سطح کے میچوں کی میزبانی کرے گا، زمبابوے بورڈ نے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ان میں فراز اکرم، ریان بورل،رگس چاکا بووا، برائن چیری، ٹینیڈا چترا،چھیہ بھابھا،کِل میلکم جارِیس ،سر اسٹیفن کامونوہکموی،ویسلے نیشا مادھویر،رچمنڈ مطبامی، چیگھم برا،ٹینڈائی چی سورو، گریک ارون، لیوکیجانگ وے،ماروما، ویلنگٹنماسا کازدا، برینڈن ماوتا، کارل ممبا، رچرڈ نگروا، سکندر رضا، ملٹن سومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ پرائی پینو اور ولیمز شامل ہیں،پاکستان کر کٹ بورڈ نے اس سیریز کے حوالے سے تیاری شروع کردی ہے۔مہمان ٹیم دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔