لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ میں کھیلوں کے مقابلوں کی اجازت تودیدی گئی ہے تاہم تماشائیوں کو سٹیڈیم آکر مقابلے دیکھنے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا، انگلینڈ میں سپورٹس گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آکر مقابلے دیکھنے کی اجازت اگر بہت جلدی بھی دی گئی تو یہ آئندہ سال مارچ تک ہی ممکن ہوسکے گا
اس حوالے سے سپورٹس گورننگ باڈی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس میں فٹبال، رگبی، کرکٹ، فارمولا ون اور گھڑ دوڑ کے نمائندوں نے شرکت کی، اس اجلاس میں ڈیپارٹمنٹ آف کلچر، میڈیا اور سپورٹس کے عہدیداروں نے شرکا کو بتایا کہ سٹیڈیم آکر مقابلے دیکھنے پر تاحال پابندی ہے اور اس معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں سیکرٹری کلچرل اولیور ڈائوڈن نے بھی شرکت۔