سرفراز احمد کا بچوں کو میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ پڑھائی کا بھی مشورہ

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آغاز سے قبل اپنے مداحوں کو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آپ سٹیڈیم آکر ہماری حوصلہ نہیں کرسکیں گے تاہم آپ ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ہمارا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں

اپنے پیغام میں انہوں نے خصوصی طور پر سکول کے بچوں کو کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے طویل عرصے بعد سکول بھی کھل گئے ہیں لہٰذا آپ میچ ضرور دیکھیں مگر ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی توجہ دیں اور جو وقت ضائع ہو چکا ہے اس کو اب پورا کریں پڑھائی کے وقت پڑھائی کریں اور اپنا سکول کا کام مکمل کرنے کے بعد ٹی وی پر ہمارا میچ بھی دیکھیں۔

تعارف: newseditor