پنجاب نے دوسری ، کوئٹہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ملک بھر سے 700 سے زائد کھلاڑی
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ نواز گوھر) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 28 ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائے افراد باہم معذوری میں مجموعی طور پر خیبرپختونخوا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پنجاب نے دوسری اور کوئٹہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان ،سیکرٹری کھیل عابد مجید، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر سپورٹس فیمیل رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، نتائج کے مطابق وہیل چیئر ٹیبل ٹینس کیٹگری میںپنجاب سے تعلق رکھنے والے لاہورکے انٹر نیشنل کھلاڑی محمد مدثرنے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈحاصل کی جبکہ خیبر پختونخوا کے محمد الطاف نے سلور میڈل اپنے نام کی ، پاورلفٹنگ میں پنجاب کے مصطفیٰ نے گولڈ ، کوئٹہ کے قاسم نے سلور میڈل حاصل کیا ، وہیل چیئر شاٹ پٹ میں کوئٹہ کے جہانگیر نے گولڈ ،خیبرپختونخوا کے طارق آفریدی نے سلور میڈل حاصل کیا ،سٹینڈنگ بیڈمنٹن انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے حمزا نے گولڈ اور پنجاب کے ذیشان نے سلور میڈل حاصل کیا ۔وہیل چیئر ووڈ بال کیٹگری میں کوئٹہ کے قاسم نے گولڈ میڈل کے پی کے امتیاز نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ بوس وہیل چیئر گیم میں خیبرپختونخوا کے راحیل اور حالد نے گولڈ میڈل اور کوئٹہ کے دائود اور شیرعالم نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ مرد سو میٹر وہیل چیئر ریس میں پی سی پی پشاور کے ذبیح اللہ ن پہلی، مردان کے شیر خان نے دوسری، وہیل چیئر چار سو میٹر ریس میں ایف او پی کے جاوید نے پہلی، مردان کے اسد نے دوسری، سی پی ریس میں پی ایس ڈی لاہور کے علی عباس نے پہلی، دیر کے معوذ نے دوسری، پست قامت ریس میں کوہاٹ کے نور زمان نے پہلی، پشاور کے عبداللہ نے دوسری، خواتین سو میٹر وہیل چیئر ریس میں ایف او پی کے زینب نور نے پہلی، پی سی پی کی لیلیٰ نے دوسری، مرد کرچز ریس میں مردان کے عمیر نے پہلی، باجوڑ کے فرمان نے دوسری، لوئر ریس میں مردان کے جمال نے پہلی، صوابی کے فواد نے دوسری، جیولن تھرو میں بنوں کے فرحان نے پہلی، پشاور کے اول خان نے دوسری، ڈسکس تھرو سٹینڈنگ میں پشاور کے عادل نے پہلی، باجوڑ کے محب نے دوسری، سٹینڈنگ شاٹ پٹ میں خیبر کے میاں جان نے پہلی، سدا دیر کے یاسین نے دوسری، سٹینڈنگ پاور لیفٹنگ خواتین کیٹگری میں آر سی پی ڈی کے گلشن نے پہلی، ایبٹ آباد کی نجمہ نے دوسری، پوزیشن حاصل کی۔