حیدرآباد(شاہد کاظمی)یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سندھ کے ذیر اہتمام حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی، پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان اور عمران خان کرکٹ اکیڈمی لطیف آباد کے تعاون سے بیس بال،کرکٹ اور والی بال سمیت مختلف کھیلوں کے کوچنگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس موقع پر رسمی افتتاحی تقریب میں حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری و نائب صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ اور سابق کھلاڑی و وائس چیئرمین حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن میڈم ریحانہ قاضی نے بطور مہمان خاص شرکت کیں۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطابات میں کھیلوں کو گراس روٹ سطح سے حقیقی پروموشن دینے کے لیئے یوتھ آرگنائزیشن اور شراکتی ایسوسی ایشنز و آرگنائزیشنز کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں انہوں نے محی الدین شیخ، رمیز راجہ اور عمران خان کے ہمراہ بیس بال اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کے سیشنز کا معائنہ کیا اور انہیں مفید ٹپس دیں۔ مذکورہ کوچنگ پروگرام کے لیئے حمید شاہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست، ساجد احمد جونیجو چیئرمین، اسلم خان دیسوالی،سید مسرت علی شاہ، الحاج اشرف بن محمد
اور احمد نواز وائس چیئرمین،خرم رفیع صدیقی مینیجر، محی الدین شیخ سیکریٹری،زاہد حسین بلوچ،عبدالجبار انصاری،عائشہ ارم، حرا سعید، رمیز راجہ، سید سلمان جعفری، عرفان صدیقی، فیصل خان، عمران خان،سید محمد ندیم، شاہد ولی، رائو عتیق الرحمن، عبدالرحیم خان،سید عدنان، زاکر خشک، حضرت احمد، شمیم نقوی،ظہیر مگسی، کنزہ قاضی،سفیان علی صدیقی اور دیگر مختلف کھیلوں کے کووآرڈینیٹرز و کوچز ہونگے جبکہ پرویز احمد شیخ ایڈوائزر اور انجینیئر شاہد کاظمی اور رائو آصف اقبال میڈیا مینیجر و میڈیا کووآرڈینیٹرز کے فرائض انجام دیں گے۔کیمپ کے دوران سندھ سے تعلق رکھنے والی اسپورٹس آرگنائزرز،سابق کھلاڑیوں اور مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو مدعو کیا جائے گا تاکہ مختلف مقامات پر متعلقہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔