لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال پریمئر لیگ میں لیور پول نے آرسنل کو تین ایک سے ہرا دیا، سپر اسٹار محمد صلاح کوئی گول نہ کر سکے، آسٹن وِلا نے فلہم کو تین صفر سے شکست دی۔انگلش میدانوں میں فٹبال کے میلے، لیورپول اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں
پچیسویں منٹ آرسنل نے گول کر کے برتری حاصل کی۔ اٹھائیسویں منٹ سپر اسٹار محمد صلاح کے پاس سے مینز نے گول کیا، پہلے گول کا بدلہ تین ہی منٹ بعد لے لیا۔اس کے بعد لیورپول کے کھلاڑی زیادہ جوشیلے ہو گئے، چونتیسویں منٹ گول کر کے دھاک بٹھا دی۔ دوسرے ہاف کے آخر میں جوٹا کے گول نے تین ایک کی جیت اپنے نام کی۔پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں آسٹن وِلا نے فلہم کو تین صفر سے پچھاڑ دیا، یکطرفہ میچ میں کے پہلے ہاف کا اسکور دو صفر تھا۔