کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں ایس کیو جی شاندار نے سنسی خیزاور دلچسپ مقابلے کے بعد آپریشن واریرز کو 8 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ٹورنامنٹ کمیٹی نے آل راؤنڈ کھیل کا مظاہر ہ کرتے پر عامر جیند کو مین آف دی میچ قرار دیا اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے عامر جیندکو میں آف دی میچ ایوارڈ دیا انکے ہمراہ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی، انور فاروقی، زاہد شہاب اور دیگر افراد موجود تھے ایس کیوجی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیا۔ فرحان رفیق نے ایک چوکے اور 35 گیندوں کی مدد سے 39 رنز عامر جیند نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 24 گیندوں پر 32 رنز اور محمدانیس نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔
جبکہ محمدبرہان نے 39 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی،جواب میں آپریشن واریرز نے مقرررہ اوورز میں 147 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی،محمدحسن خان نے سات چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔جبکہ عنان عارف نے 27 رنز دیکر تین وکٹ عامر حسین نے 14 رنز دیکررمحمد علی نے 23 رنز دیکر 2-2 وکٹ اور عامر جیندنے 17 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی،اسکور ر کے فرائض جیندافضل جبکہ امپائرنگ کے فرائض فہیم احمد اورطاہر رشید نے سرانجام دیے۔درین اثناچوتھا کوارٹر فائنل ساؤتھ ریجن اورآرایم جی ماورکس کے درمیان نیاناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلاجائیگا۔