پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور سے تعلق رکھنے والا اپنے دور کا باصلاحیت کرکٹر عمران اللہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے کئی لاتعداد صلاحیتیں عطا کی ہیں وہ کرکٹ کمنٹری میں ایک نام رکتھے ہیں بلکہ اسکے ساتھ بطورسٹیج کمپئیربھی ابھی خاصی شہرت رکتھے ہیں کرکٹ بلکہ سپورٹس کے حوالے پشاور،بلکہ پورےخیبر پختونخوا میں سپورٹس کے کسی بھی پروگرام میں مدعو کرتے ہیں
صرف خیبرپختونخواہ نہیں بلکہ فیصل اباد،لاہور،سیالکوٹ سمیت پنجاب کے دیگر شیروں میں منعقدہ تقریبات میں عمران اللہ کو سٹیج کمپیئرنگ اور میچ میں کمنٹری کی زمہ داریاں سونپ دیتے ہیں،ان لاتعداد صلاحیتوں کے باوجود قسمت عمران اللہ کا ساتھ نہیں دے رہا،سپورٹس ڈایریکٹریٹ میں کئی سالوں ڈیلی ویک پر کام کرتے ہیں وہ صبح سے لیکر رات گئے تک ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ہیں کام وہ کرتے ہیں اور کریڈیٹ کوئی اور لے رہا ہوتاہے، لیکن اس بدقسمت کو اس کا صلہ نہیں مل رہا بلکہ اسکے بدلے باتیں سننے پڑتے ہیں،دوسرے لوگ اس نوجوان کو کھندوں پر اٹھاتے ہیں لیکن اپنے ڈیپارٹمنٹ میں انکاکوئی قدر نہیں،سپورٹس ڈایریکٹریٹ کے کسی بھی ایونٹ یاتقریب میں ان کو موقع نہیں دیاجاتا اور دوسرے لوگوں کو بلواکر کمپیرنگ کا بھاری معاوضہ دی جاتی ہےاور یہ نہیں بلکہ پروگرام کا مزہ ختم کرکے رکھ دیتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے محکمہ کھیل کے حکام کو عمران اللہ کے کام اور صلاحیتوں کی قدر کرنی چاہیے دوسرے غیر معیاری کمپیرزکے بجائے اپنے ملازم عمران اللہ کو توجہ دینی چاہئے