فرانسیسی ٹینس کھلاڑی جوولفریڈ سونگا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی جو ولفریڈ سونگا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے 36سالہ سونگا نے اپنے کیریئر میں اٹھارہ اے ٹی پی اعزازات جیتے ہیں جبکہ 2008 میں وہ آسڑیلین اوپن فائنل تک پہنچے تھے لیکن انہیں فائنل میں نوواک جوکووچ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے کیلئے مجھے بہت زیادہ وقت لگا ، ان کا کہنا تھا کہ اب میرے لئے ممکن نہیں ہے کہ میں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرسکوں ، سونگا اپنے کیریئر میں دو مرتبہ فرنچ اور ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچے مگر اس سے آگے نہ جاسکے، 2011 میں اے ٹی پی فائنلز میں بھی انہیں راجر فیڈرر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!