لاہور قلندر زیم ایفرو ٹی 10 میں ڈربن قلندر کے نام سے دھمال مچانے کو تیار

 

لاہور قلندر زیم ایفرو ٹی 10 میں ڈربن قلندر کے نام سے دھمال مچانے کو تیار

ہرارے (سپورٹس رپورٹر) زیم ایفرو ٹی 10 لیگ شروع ہورہی ہے ۔ پہلا میچ 20 جولائی کی شام ہوگا جس سے قبل ایک شاندار افتتاحی تقریب ہوگی۔

ٹورنامنٹ میں کئی پاکستانی اسٹارز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ زیم ایفرو میں پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر بھی ڈربن قلندر کے نام سے حصہ لے رہی ہے ۔ دیگر 4 ٹیموں ہرارے ہریکینز، بلاوایو بریوز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی اور جوہانسبرگ بفیلوز شامل ہیں جو ہرارے میں اگلے 10 دن ٹرافی کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

زیم ایفرو ٹی 10 ٹورنامنٹ ٹی 10 کے سفر میں ایک نیا اور اہم باب ہے جو عالمی سطح پر اپنی پہلا قدم رکھ رہا ہے یہ ابوظبی میں نصف دہائی سے کھیلا جارہا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!