کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گذشتہ دنوں سندھ رنگ بال ایسو سی ایشن کے سالانہ اجلاس کا انعقاد نواب شاہ بلاول اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں سندھ کے تمام ڈویژن کے صدور سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی اجلاس کی صدارت چیئرمین سندھ رنگ بال ایسو سی ایشن نعمان احمد نے کی جبکہ ڈویژنل رنگ بال ایسو سی ایشن حیدر آباد کے صدر ذوالفقار سہتو نواب شاہ کے صدر لال چند‘ سکھر کے صدر عبدالحمید‘ لاڑکانہ کے صدر حیدر علی کھوسو‘ میرپور خاص کے صدر محمد شاہد لاشاری اور کراچی کے صدر ساجد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس کے دوران ایسو سی ایشن کی سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا سندھ اور ڈویژنل عہدیداران کی مشاورت سے ایسو سی ایشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور رنگ بال کے فروغ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا جس کے مطابق اتفاق رائے سے ماہ دسمبر میں چیمپیئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور تمام عہدیداران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن مین ٹیموں کی تیاریوں پر بھرپور توجہ دیں‘ اجلاس میں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے صدر محمد اجمل اور سیکریٹری جنرل رشید گل نے خصوصی شرکت کی سندھ رنگ بال ایسو سی ایشن وومن ونگ کی صدر مس نورین‘ نائب صدر مس شازیہ اور سیکریٹری جنرل رشیدہ گل نے سندھ بھر سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور چیمپیئن شپ میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔