محکمہ کھیل کے زیراہتمام خیبر امن گیمز میں سائیکلنگ ریس کا مقابلہ سائیکلنگ ریس میں حسین آفریدی نے پہلی پوزیشن، احمد رسول نے دوسری اور فرمان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
ریس کے اختتام پر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری اور ڈسٹرکٹ خیبر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منظور علی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور کٹس تقسیم کئے.
سائیکلنگ ریس کا مقابلہ تبلیغی مرکز (سید جمالا )سے شروع ہو کر حمزہ بابا مزار پر اختتام پذیر ہوا
معراج الدین شینواری اور منظور علی شینواری نے ریس کے اختتام پر کہاکہ ڈسٹرکٹ خیبر سپورٹس منیجر راہدگل ملاگوری, ریسکیو 1122 خیبر,ٹریفک پولیس، ہسپتال انتظامیہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس ایونٹ میں ہمارے ساتھ تعاون کیا.