پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول معیار میں بیڈمنٹن ہال کا افتاح،افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی بشیر خان کے نمائندہ جواد خان،ممبرصوبائی اسمبلی سمیرہ شمس کے نمائندہ محسن شمس القمر،پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول اسرار خان،بیڈمنٹن ایسو سی ایشن لوئر دیر کے صدر عظمت حیات خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب خان،اسسٹنٹ ابرار احمد اور گل زادہ سمیت سکول کے آساتذہ،طلباء اور مختلف گیمز کے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول معیار میں میں صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے 1000پلے گراونڈ ود سپورٹس فسیلٹیز پراجکٹ کے تحت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول معیار میں ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کی تعاون سے بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں کیلئے ب یڈمنٹن ہال کا افتتاح کیا گیا،افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی بشیر خان کے نمائندہ جواد خان،ممبرصوبائی اسمبلی سمیرہ شمس کے نمائندہ محسن شمس القمر،پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول اسرار خان،بیڈمنٹن ایسو سی ایشن لوئر دیر کے صدر عظمت حیات خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب خان،اسٹنٹ ابرار احمد اور گل زادہ سمیت سکول کے آساتذہ،طلباء اورعلاقے کی کھلاڑیوں ک نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جواد خان،محسن شمس القمر اور ڈی ایس او بخت شاہ زیب خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور ڈائریکٹریٹ سپورٹس نے کھیل کھود کی فروغ اور خیبر پختونخوا کے جوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے جس پراجکٹ کا آغاز کیا ہے آج کا یہ تقریب اور ہال کا افتتاح اس کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں اسطرح کے مختلف کھیلوں کے دوسرے گراونڈز کا بھی بہت جلد افتتاح کیا جائیگا جس سے کھلاڑیوں کیلئے کھیل کود کے مزید مواقع میسر ہونگے
انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اگر نوجوانوں کو اگر اسطرح کے مواقع اور وسائل فراہم کئے گئے تو وہ بہت جلد ملک کے قومی ٹیموں کا حصہ بنینگے اس موقع پر موجود کھلاڑیوں اور عمائدین علاقہ نے صوبائی حکومت،ڈائریکٹر یٹ سپورٹس خیبر پختونخوا ،1000پلے گراونڈ کےڈائریکٹر مرادعلی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کھود کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے اٹھائے جانے والی اقدامات کو مزید تیز کرے