بہاولپور (سپورٹس لنک رپورٹ)فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر کے مختلف اضلاع میں ہاکیاں تقسیم کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) محمدخالد سجاد کھوکھر نے مختلف ڈویژنوں کے دورے کیے۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن بھاولپور کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انٹرمیڈٹ سیکنڈری ایجوکیشن ڈسٹرکٹ بھاولپور کی انظامیہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈویژن نمائندگان، سیکرٹری انٹرمیڈٹ سیکنڈری ایجوکیشن پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر ، لیجنڈ فلائنگ ہارس سمیع اللہ ، کرنل ریٹائرڈ محمد آصف ناز کھوکھر اور ڈی سی او بھاولپوراو دیگر مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈسٹرکٹ بھاولپور ہاکی ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کو ہاکیاں تقسیم کیں اور ڈویژن نمائندگان کی تعریف کی۔فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاکی فیڈریشن کا احسن اقدام ہے کہ صدر صاحب خود محتلف ڈسٹرکٹ کے دورے کر رہے ہیں اور گراس روٹ لیول پر ہاکی کو پرموٹ کر رہے ہیں۔
صدر پی ایچ ایف نے لاہور ڈویژن،ساہیوال ڈویژن ساؤتھ پنجاب میں بہاولپور اور مختلف ڈویژن کے علاوہ سندھ میں سکھر، حیدرآباد اور کراچی میں جاکر ہاکی ایسوسی ایشز سے میٹنگز کیں۔ ھاکی کے فروغ کے لئے مختلف ڈویژنوں میں ہاکیاں بھی تقسیم کیں۔