کراچی اسپورٹس رپورٹر) دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔ 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز عربین سی کنٹری کلب گراٶنڈ پر رنگون والا سی سی نے آف اسپنر محمد جنید کی جادوٸ بولنگ 20 رنز کے عوض 4 وکٹوں اور وکٹ کیپر بیٹسمین انعام الله کی انتہاٸ شاندار نصف سینچری 63 رنز ، شہروز شیخ کےجارحانہ49 اور آصف خان کے طوفانی 38 رنز کی بدولت مدمقابل ریکس الیون کو یکطرفہ مقابلے بعد 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
فاتح ٹیم رنگون والا نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوررز میں 4 وکٹیں کھوکر 206 رنز بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین انعام الله نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوۓ 35 گیندوں 5چوکوں اور2چھکوں کی شاندار نصف سینچری 63رنز بناٸ، شہروز شیخ نے21 گیندوں پر5 بلندوبالا چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی طوفانی اننگ تراشی، آصف خان نے ریکس الیون کے بولروں کی خوب پٹاٸ کی اور صرف 16 گیندوں 4 فلک شگاف چھکوں اور 3 خوبصورت چوکوں کی بدولت جارحانہ 38 رنز بناۓاور آل راٶنڈر خوشحال خان خٹک نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔ ناکام ٹیم کی جانب سےفراز احمد عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 2 بلے بازوں کو میدان بدر کیا۔جوابی بیٹنگ ریکس الیون فاتح ٹیم کے بولر آف اسپنر محمد جنید کی گھومتی ہوٸ طلسماتی بولنگ اور فیلڈروں کی عمدہ سپورٹ کے باعث 13.3 اوررز میں پوری ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگٸ ۔محمد عمر 16اور محمد احسن 14 بناسکے۔ آف اسپنر محمد جنید نے 20 رنز کے عوض4 وکٹیں اور آل راٶنڈر خشحال خان خٹک نے بیٹنگ میں 22 رنز بنانے کے بعد عمدہ بولنگ کرتے ہوۓ صرف 3 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان اعجاز احمد نے ایک وکٹ لی۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز محمد انور اور وقار خان نے سپر واٸیز کیا جکہ آفشیل اسکورد شیراز تھے