آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ; نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ایسٹ لندن میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈکپ میں 2 میچز جیت کر سپر 6 میں جگہ بناچکی ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ سری لنکا میں منعقد کیا جانا تھا تاہم سری لنکا کی رکنیت معطل ہونے پر ایونٹ وہاں سے منتقل کیا گیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور امریکا شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا موجود ہیں جبکہ پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس کے ساتھ افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں اس گروپ کا حصہ ہیں۔

 

error: Content is protected !!