کرکٹ

کلاسک سپر لیگ میں مردان زلمی کی پہلی جیت

مردان(سپورٹس لنک ر پورٹ)کلاسک سپر لیگ میں مردان زلمی کی پہلی جیت۔پشاور ننگیالی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں 184 رنز سکور کیے۔

جس میں علی عمران نے 70 رنز سکور کیے۔مردان زلمی کی جانب سے شہاب نے 3 اور حضرت شاہ اور عابداللہ نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں..جواب میں مردان زلمی نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں پورا کیا۔جس میں بلال شہزاد نے 63 اور شہاب نے 38 ناٹ آؤٹ سکور کیے۔پشاور ننگیالی کی طرف سے کپتان محمد احسان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح مردان زلمی نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔اس موقع پر عارف اتوزئ۔اور ہلال مہمانانِ خصوصی تھے۔کلاسک سپر لیگ مردان میں کل خیبر ازمری اور مردان بریالی کے درمیان دلچسپ میچ ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!