دوسرا سراج الدین روک بال ٹورنامنٹ 2020 منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں شروع

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)دوسرا سراج الدین روک بال ٹورنامنٹ 2020 منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں منعقد ہو رہا ہے تاریخ 6 تا 8 نومبر جاری رہیں گے اس ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ڈپارٹمنٹ کلب اور ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں۔

روک ٹورنامنٹ کے آفیشل کے نام شعیب احمد، فراز احمد، عدنان، ارشد خان بابر۔ افتتاحی میچ کراچی کلب نے غازی سپورٹس کے مابین ہوا۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد بخش راجہ دار جو ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی آمد پر چھوٹی بچی صفورہ نے بکے پیش کیا

اور مہمان خصوصی نے باقاعدہ اعلان کرکے افتتاح کیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر محمد رزاق گل صدر پاکستان تھروبال فیڈریشن اور اور سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ، ایس ایس پی اعجاز دین دین

صدر سندھ روک بال ایسوسی ایشن، سعید احمد آرائیں چیرمن پاکستان روک فیڈریشن، اکبر ڈاکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سینٹرل کراچی، مدثر آرائیں

صدر نیٹ بال فیڈریشن، جعفر علی شاہ سینئر نائب صدر پاکستان ٹو بوائے تھروبال فیڈریشن، سلیم احمد سینئر نائب صدر پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن، توراب حسین اظہری کمیٹی ممبر، مقبول آرائیں جنرل سیکٹری پاکستان تھروبال فیڈریشن، عامر خان، ارشد خان کوآرڈینیٹر پاکستان تھروبال فیڈریشن۔

تعارف: newseditor