کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹرساؤتھ ارشاد علی سوڈھرکی ہدایت پر علی محمد قنبرای باکسنگ اسٹیدیم ککری گراؤنڈ لیاری کی تزین و آرائش کا جاری کام تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اس ضمن میں باکسنگ رنگ، ترپال، میٹ فوم، کارنرز،رنگ روپ اوررنگ پول لگانے کاکام مکمل کرلیا گیا ہے
اس کے علاوہ باکسنگ اسٹیڈیم میں پانی کے کنکشن کوبھی بحال کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر پلاسٹر لگانے،دونئے گیٹ کی تنصیب اور فرنیچر کی مرمت پر کام جاری ہے
واضح رہے کہ علی محمد قنبرای باکسنگ اسٹیدیم کے دورے کے موقع پرڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے باکسنگ رنگ کی نئے سرے سے تعمیر کے احکامات دئیے تھے
تزین آرائش کی تکمیل کے بعد کراچی اور بالخصوص لیاری کے نوجوان باکسرز کوباکسنگ کے کھیل کا بہترین انفراسٹرکچر اور سہولیات میسرآئیں گی اور وہ نئے باکسنگ رنگ میں سینیئرکوچز کی نگرانی میں اس کھیل کی بنیادی اور جدید تیکنیک سے استعفادہ حاصل کرسکیں گے
دریں اثناء سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ نے علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم کی نئے سرے سے تعمیر پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھرکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ کھیل دوست اقدام شہرمیں باکسنگ کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔