پشاور(غنی الرحمن)خیبرپختونخوامیں ڈسٹرکٹ اور ریجنل سطح پر متعدد سپورٹس افیسرزکےتبادلوں اورتعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔جسکے مطابق ریجنل سپورٹس افیسر سلیم ،ڈی ایس او صوابی اورہری پور کے ڈی ایس او کا بھی تبادلہ کردیاگیا،جبکہ ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر محمدنویدکوڈی ایس اوملاکنڈکی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا کو ترقی دیکر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تعینات کیاگیا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد کا تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور تعینات کردیا جبکہ ہری پور میں کام کرنیواالے ڈی ایس او احمدزمان کوڈسٹرکٹ صوابی کا ڈی ایس او تعینات کردیاگیاہے۔اسی طرح ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر محمد نویدکوڈی ایس او ملاکنڈ تعینات کردیاہے۔حوالے سے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔