لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بین الصوبائی انڈر 16نیشنل جونیئر چیمپئن شپ2020ء پشاورمیں سپورٹس بورڈ ُپنجاب کی اتھلیٹکس ٹیم کے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کئے، گولڈ میڈل جیتنے والے کو 10ہزار، سلور میڈل 7ہزار اور برانز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 5ہزار روپے دیئے گئے، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے
صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 31میڈلز جیتے جن میں سونے کے 12، چاندی کے 13اور کانسی کے 6میڈلز شامل ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھلاڑیوں نے بین الصوبائی انڈر 16نیشنل جونیئر چیمپئن شپ2020ء پشاورمیں اپنے ٹیلنٹ کا بہترین مظاہرہ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں،سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اور گرلز ٹیموں نے بین الصوبائی انڈر16نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2020ئپشاور جیتی،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کیں
تربیتی کیمپ میں ماہر کوچز نے کھلاڑیوں کو بہترین تیاری کرائی ، کھلاڑیوں نے محنت اور جذبے سے مقابلوں میں حصہ لیا جس سے کامیابی نے ان کے قدم چومے،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات سے پنجاب میں سپورٹس کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے، کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو مزید پروموٹ کریں گے تاکہ کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں۔
صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوان رائے تیمورخان بھٹی نے جن کھلاڑیوں کو کیش انعامات دئیے ان میں لڑکیوں میں آمنہ شہزادی 100 میٹرہرڈلز، خدیجہ جیولین تھرواور ڈسکس تھرواسی طرح ماہ نورنے لانگ جمپ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ جنیٹا 100 میٹر، ماہ نور 400 میٹر، آمنہ بی بی 100 میٹر ہرڈلز، جنیٹا، فاطمہ، آمنہ شہزادی، بشریٰ 4×100 میٹر ریلے،خدیجہ نے شاٹ پٹ، آمنہ شہزادی نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغے جیتے جبکہ جنیٹا 100 میٹر، فاطمہ 400 میٹراورمومنہ جیولین تھرو میں کانسی کا تمغہ جیتا ان کو انعامات دئیے گئے۔
اس طرح سونے کا تمغہ جیتنے والے بوائز کھلاڑیوں میں میں فہد منیر 400 میٹر، ایم انیس 1500 میٹر، سخاوت علی 400 میٹرہرڈلز، عبداللہ نواز ڈسکس تھرو، ایم منیر 200 میٹر، ایم انیس 800 میٹر، سخاوت علی 110 میٹر ہرڈلزاور ایم امین لانگ جمپ شامل ہیں،اس طرح سخاوت علی 400 میٹر، ایم منیر، علی احمد، سخاوت علی، شاہد رفیق 4×100 میٹر ریلے، حسنین ڈسکس تھرو، فہد منیر، سخاوت علی، شاہ زیب، ایم آمین 4×400 میٹر ریلے، ایم منیر 100 میٹر، شاہ زیب 800 میٹراور حسنین نے شاٹ پٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ جبکہ حمزہ شبیر جیولین تھرو، سعید احمد 110 میٹر ہرڈلزاور ایم فاروق نے کانسی کا تمغہ حاصل کیاان کو انعامات دیئے گئے۔