پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا 07 دسمبر سے انعقاد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اسکواش فیڈریشن،پاک فضائیہ کے تعاون سے 07 تا 11 دسمبر2020 اسلام آباد میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لئے پاکستان انٹرنیشنل اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہی ہے۔

مردوں کے مقابلوں کے لئے $12000/- (بارہ ہزار ڈالر) جبکہ خواتین کے مقابلوں کے لئے $6000/- (چھ ہزار ڈالر) کی انعامی رقوم رکھی گئی ہیں۔اسکواش کے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔

کھیل لوگوں کو قریب لانے کا ایک بہت اہم ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کھیلوں کے انعقاد سے صحت مندانہ طرز زندگی کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک اور باہمی روابط کو مضبوط کرنے کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا ایک اھم مقصد خواتین کھلاڑیوں کو ان کی ذہنی آزمائشوں اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔ یہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پاک فضا ئیہ کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے وابستگی کا حقیقی مظہر ہے۔

error: Content is protected !!