بابر اعظم پر جنسگی ہراسگی کا الزام لگانے والے لڑکی پر قاتلانہ حملہ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹربابراعظم پر شادی کا جھانسہ دینے اور جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا جس پر حامیزہ مختار نے لاہور کے تھانا کاہنہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی۔حامیزہ مختار کے مطابق ان کی گاڑی پر کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے 4 گولیاں ان کی گاڑی کو لگیں تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

حامیزہ مختار نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کئی دن سے دھمکیاں مل رہی تھیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔حامیزہ مختار نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے کیس کو خود دیکھیں اور انھیں تحفظ فراہم کیا جائے

error: Content is protected !!