پشاور(مسرت اللہ جان) سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے سال 2019-20 میں سپورٹس کی انیس تنظیموں کوگرانٹس کی مد میں لاکھوں روپے دئیے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت دئیے گئے معلومات میں بتایا گیا ہے کہ گرانٹس لینے والوں میں کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کو چارلاکھ ، کے پی نیٹ بال ایسوسی ایشن کو چھ لاکھ روپے ، کے پی والی بال ایسوسی ایشن کو سات لاکھ روپے ، کے پی رگبی ایسوسی ایشن کو ساٹھ ہزار روپے ، کے پی باکسنگ ایسوسی ایشن کو ڈھائی لاکھ روپے ، کے پی اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کو پہلی مرحلے میں تین لاکھ جبکہ دوسرے مرحلے میں چار لاکھ روپے ، کے پی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کو ساڑھے تین لاکھ روپے ، کے پی جوڈو ایسوسی ایشن کو ڈھائی لاکھ روپے ، کے پی گالف ایسوسی ایشن کو پانچ لاکھ روپے ، کے پی ٹیگ آف وار ایسوسی ایشن کو تین لاکھ روپے ، این ڈبلیو ایف پی بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کو دو لاکھ روپے ، کے پی فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کو پانچ لاکھ روپے ، سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے پی کو چھ لاکھ روپے ، کے پی موتائی ایسوسی ایشن کو چار لاکھ روپے ، کے پی سکواش ایسوسی ایشن کو دس لاکھ روپے ، کے پی تھرو بال ایسوسی ایشن کو تین لاکھ روپے ، کے پی کراٹے ایسوسی ایشن کو چھ لاکھ روپے ، کے پی جوجتسو کو پانچ لاکھ روپے سالانہ گرانٹس کی مد میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے سال 2019-20 میں دئیے ہیں- یہ ٹوٹل انیس ایسوسی ایشن ہیں جنہیں 79 لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی